موٹرسپیڈوے ریس میں ڈرائیورکے بجائے الگورتھم فاتح

موٹرسپیڈوے ریس میں ڈرائیورکے بجائے الگورتھم فاتح

انڈیانا پولس کے مشہور موٹرسپیڈوے ریس میں فتح اس مرتبہ کسی ڈرائیور کے بجائے 218 کلومیٹر کی اوسط رفتار سے گاڑی چلانے والے الگورتھم کے نام رہی

نیویارک (نیٹ نیوز)بغیرڈرائیور کی گاڑی کا ریس جیتنا اس قسم کی گاڑیوں کے نئے دور کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے ۔ مقابلے کے دوران دس لاکھ ڈالر کا انعام جیتنے کیلئے نو یونیورسٹیوں کی ٹیموں نے سیلف ڈرائیونگ کاروں پر قسمت آزمائی کی ۔اس ریس کی کئی ویڈیو ز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں اور صارفین کے تبصرے جاری ہیں ،جن کا کہناہے کہ کمپیوٹرکے بجائے انسانوں کے مقابلوں کا رجحان ختم ہونے لگاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں