ہتھنی کاشریربچہ ٹائر میں پھنس گیا ،ماں مددکوآگئی
سوشل میڈیاپر ٹائر سے بنے جھولے میں پھنسے معصوم ہاتھی کے بچے کی ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہوئی ہے
لاہور(نیٹ نیوز)ہر ذی جان کا بچہ شریر ہی ہوتا ہے جبکہ مائیں ہی اپنے بچے کی محافظ ہوتی ہیں چاہے وہ انسان ہوں یا جانور۔یہ ویڈیو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ ٹائر والا جھولا دیکھ کر ہتھنی کا بچہ بھی جھولا جھولنے کی غرض سے اس کے قریب آیا تھا اور اپنی ایک ٹانگ اس میں پھنسا بیٹھا اور ماں اپنے بچے کو مشکل میں کب دیکھ سکتی ہے ، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جھولے سے باہر نکلنے کے لئے اس لڑتے بچے کو اس کی ماں ہی نے آ کر اس مشکل سے نکالا جسے صارفین نے بے حد سراہا۔