سانپ کو اٹھانے کیلئے کرین کا استعمال ،دیکھنے والے حیران

سانپ کو اٹھانے کیلئے کرین کا استعمال ،دیکھنے والے حیران

کرین کے ذریعے ایک بڑے سانپ کو اٹھائے جانے کی ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کر دیا ہے

ممبئی (نیٹ نیوز)کرین کے ذریعے ایک بڑے سانپ کو اٹھائے جانے کی ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کر دیا ہے ۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کرین کی مدد سے ایک لمبے سانپ کو اُٹھایا جارہا ہے ۔یہ ویڈیو گزشتہ کئی ہفتوں سے سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جہاں صارفین کا کہنا ہے کہ یہ شاید دُنیا کا سب سے بڑا سانپ ہے ۔دوسری جانب کئی میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اس سانپ کی لمبائی 6 اعشاریہ 1 فٹ تک ہے ۔صارفین یہ ویڈیو دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں اور مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں