دانتوں کی حفاظت کے لیے ‘نینوزائم ’ تھراپی کا نیا طریقہ

دانتوں کی حفاظت کے لیے ‘نینوزائم ’ تھراپی کا نیا طریقہ

امریکی سائنسدانوں نے دانتوں کی حفاظت کیلئے ‘نینوزائم تھراپی’ کے نام سے ایک نئے طریقے کو روایتی تدابیر کے مقابلے میں دگنا بہتر اور مؤثر قرار دیا ہے

انڈیانا(نیٹ نیوز)دانتوں کے تحفظ اور انہیں ٹوٹ پھوٹ سے بچانے کیلئے ‘نینوزائم تھراپی’ حالیہ چند برسوں کے دوران سامنے آئی ہے جس میں آئرن آکسائیڈ کے نینو ذرّات اور ہائیڈروجن پر آکسائیڈ والے محلول کو کسی ماؤتھ واش کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے ۔ یونیورسٹی آف پنسلوانیا اور انڈیانا یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے 2018 میں ان دونوں مادّوں کے ملاپ سے دانتوں کی حفاظت میں ابتدائی امید افزا دریافتیں کی تھیں ۔نتائج سے معلوم ہوا کہ جن افراد نے روزانہ دو مرتبہ ‘نینوزائم تھراپی’ کا عمل کیا تھا، ان کے دانتوں پر انیمل کی حفاظتی پرت برقرار رہی جبکہ ان کے دانت بھی مضبوط رہے ۔یہ رپورٹ ریسرچ جرنل ‘نینو لیٹرز’ میں شائع ہوئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں