لاس ویگاس،پرانے جوتوں کا جوڑا 26کروڑ میں نیلام

لاس ویگاس،پرانے جوتوں کا جوڑا 26کروڑ میں نیلام

باسکٹ بال کے مشہور امریکی کھلاڑی مائیکل جورڈن کے پرانے جوتوں کا ایک جوڑا گزشتہ دنوں لاس ویگاس کے ایک نیلام گھر سے 14 لاکھ 70 ہزار ڈالر (تقریباً 26 کروڑ پاکستانی روپے ) میں نیلام ہوا

لاس ویگاس(نیٹ نیوز)مائیکل جورڈن نے جوتوں کا یہ جوڑا 1984 میں استعمال کیا تھا جب ان کی عمر صرف 21 سال تھی جبکہ انہوں نے نیا نیا باسکٹ بال کھیلنا شروع کیا تھا۔ان دنوں وہ ‘شکاگو بُلز’ نامی باسکٹ بال ٹیم سے وابستہ تھے اور انہوں نے اپنے پانچویں میچ میں جوتوں کا یہ جوڑا پہنا تھا۔‘نائکی ایئر شپس’ برانڈ سے تعلق رکھنے والے ان جوتوں پر مائیکل جورڈن کے دستخط بھی موجود ہیں۔14 لاکھ 70 ہزار ڈالر کی خطیر رقم میں نیلام ہونے کے بعد ان جوتوں نے اب تک کھیل سے متعلق مہنگے ترین داموں میں فروخت ہونے والی چیز کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں