سبزی فروش کی انتہائی کراہیت آمیز حرکت، ویڈیو وائرل

سبزی فروش کی انتہائی کراہیت آمیز حرکت، ویڈیو وائرل

نالے کے گندے پانی سے سبزیاں دھونے والا نوجوان دیدہ دلیری سے یہ کام کرتا رہا، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دیکھ کر لوگوں کو الٹیاں لگ گئیں

نئی دہلی(نیٹ نیوز)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش سے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک کنارے نالے پر ایک سبزی فروش دھنیے کی گڈیوں کو نالے کے پانی میں ڈبو کر دھو رہا ہے جبکہ اس موقع پر ویڈیو بنانے والا شخص اسے ایسا نہ کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہتا ہے کہ کیوں لوگوں کی صحت سے کھیل رہے ہو؟ تاہم سبزی فروش اسے نظر انداز کرکے اپنے کام پر لگا رہتا ہے ۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بھوپال کے ضلع کلکٹر نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے میونسپل کارپوریشن، محکمہ خوراک اور پولیس کو اس شخص کی شناخت کرنے اور معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔ پولیس کا کہنا تھا کہ اس کا سراغ لگا لیا گیا ہے اور جلد ہی اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں