2وال کلائمبر ز نے 153میٹر بلند سکائی سکریپرسرکرلیا

2وال کلائمبر ز نے 153میٹر بلند سکائی سکریپرسرکرلیا

فرانسیسی سپائیڈر مین ایلن رابرٹ نے اپنے ساتھی لیواربن کے ہمراہ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں 153 میٹر بلند سکائی سکریپر سر کر لیا

فرینکفرٹ (نیٹ نیوز)انہوں نے شیشوں پر بغیر کسی سہارے کے چڑھتے ہوئے ٹاور کو سر کیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دونوں وال کلائمبرز نے 153میٹر بلند سکائی سکریپرکو سر کرنے کا مقصد موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے شعور اجاگر کرناتھا۔ایلن رابرٹ کو دنیا پہلے ہی سپائیڈر مین کے نام سے جانتی ہے اوروہ دنیا کی 100سے زائد بلند ترین عمارتوں کو سر کرچکے ہیں ،لیوراربن نے پہلی بار ان کا ساتھ دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں