یورپ کا سب سے بڑا جھولا افتتاح کے فوراً بعد ٹوٹ گیا

یورپ کا سب سے بڑا جھولا افتتاح کے فوراً بعد ٹوٹ گیا

یورپ کا سب سے بڑا جھولا افتتاح کے فوراً بعد ٹوٹ گیا

لندن(نیٹ نیوز)متعدد افراد ہوا میں جھولے کے حصوں سے لٹکے رہے ، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔انگلینڈ میں یورپ کے سب سے بڑے 260فٹ اونچے جھولے ’کیروسل‘ کا افتتاح کیا گیا لیکن بدقسمتی سے جھولا کچھ گھنٹوں بعد ٹوٹ گیا۔حادثے کے نتیجے میں درجنوں افراد زمین سے 250فٹ بلندی پر 8منٹ تک ڈولتے رہے ۔اس خوفناک واقعے کے فوراً متعلقہ انتظامیہ نے ایکشن لیا اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر روانہ کیں جنہوں نے محنت کے بعد تمام افراد کو باحفاظت جھولے سے نکال لیا۔مقامی فوٹوگرافر کی جانب سے جھولا ٹوٹنے کے مناظر کو عکس بند کیا گیا ہے ۔ عینی شاہدین کا ماننا ہے کہ بجلی کی بندش کے سبب جھولا ٹوٹا۔خیال رہے کہ پارک یا دیگر تفریحی مراکز پر جھولے ٹوٹنے کے واقعات اس سے قبل بھی پیش آچکے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں