سردیوں میں گڑ اور بھنے چنوں کے استعمال کے فوائد
موسم سرما کا آغاز ہو گیا
لاہور(نیٹ نیوز)ایسے میں کچھ غذائیں ایسی ہیں جن کا استعمال ٹھنڈ کو بھگانے کیلئے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے ،گُڑ تاثیر میں گرم اور افادیت میں بہترین غذا ہے اور اگر گُڑ کے ساتھ بھنے ہوئے چنے بھی ملا لیے جائیں تو مجموعی صحت پر ان کے بے شمار فوائد بڑھ جاتے ہیں۔غذائی ماہرین کے مطابق گُڑ پروسیسڈ سفید چینی کے مقابلے میں سو گنا بہتر میٹھا ہے ، گڑ میں کیلشیم اور فاسفورس پایا جاتا ہے جو کہ ہماری ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے ، گڑ بلڈ پریشر کنٹرول، خون کی کمی دور، تھکاوٹ کا خاتمہ، یاداشت اور جگر کی کارکردگی بہتر، اور سر کا درد دور کرتا ہے ۔ بھنے چنے تیزی سے وز ن کم کرنے کیلئے نہایت مفید ہیں، اس میں کیلوریز کم اور فائبر اور پروٹین کی بھر پور مقدار پائی جاتی ہے ، بھنے ہوئے چنوں کا استعمال ناصرف وزن میں کمی کا سبب بنتا ہے بلکہ کمزور کیے بنا انسانی جسم کو صحت مند اور توانا رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے ۔