ایک وقت میں ڈرون، اڑن طشتری اورہوائی ٹیکسی
ایک وقت میں ڈرون، اڑن طشتری اورہوائی ٹیکسی جس میں ایک شخص بیٹھ سکتا ہے ، یہ دم پر کھڑا ہوجاتا ہے
نیویارک(نیٹ نیوز)سیدھا اڑتا اور بیٹھتا ہے ، اس کی شکل اڑن طشتری جیسی ہے اور یہ ڈرون بھی ہے ۔ زیویا نامی کمپنی نے یہ عجیب و غریب ڈیزائن تجویز کیا ہے ۔ اسے سکائی ڈوک کا نام دیا گیا ہے ۔اسے کاربن فائبرسے بنایا گیا ہے ۔ اس کے درمیان میں ایک انسان کے کھڑے ہونے کے جگہ بنائی گئی ہے اور اوپر کی جانب شفاف شیشہ ہے جس سے سوار باہر دیکھ سکتا ہے ۔ اگلی جانب پنکھڑی نما پروپیلر لگے ہیں جبکہ پروپلشن سسٹم آگے اور پیچھے کی جانب لگائے گئے ہیں۔ بیٹھنے والا اپنا پیٹ اور سینہ آگے کی جانب جھکاتا ہے جسے اڑن طشتری نما سواری تھوڑی جھک جاتی ہے ۔ ڈیزائن کے مطابق یہ مشین ایک وقت میں 80 کلومیٹر کا سفر طے کرسکتی ہے اور زیادہ سے زیادہ 257 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑسکتی ہے ۔