نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- لاہور:علامہ اقبال ایئرپورٹ پرپروازوں کاشیڈول متاثر
  • بریکنگ :- دوحہ سےلاہورآنےاورجانےوالی 2پروازیں منسوخ
  • بریکنگ :- ریاض سےلاہورآنےاورجانےوالی 2پروازیں منسوخ
  • بریکنگ :- راس الخیمیہ سےلاہورآنےوالی پرواز منسوخ
  • بریکنگ :- کراچی سےلاہورآنےاورجانےوالی 2پروازیں تاخیرکاشکار
Coronavirus Updates

سخت جان بیکٹیریا کے خلاف نیا ہتھیار،لیزر شعاعیں!

سخت جان بیکٹیریا کے خلاف نیا ہتھیار،لیزر شعاعیں!

جامعہ واشنگٹن کے سائنسدانوں نے ایک انقلابی طریقہ بیان کیا جس کے تحت اگر معمولی مدت کیلئے لیزر کے جھماکے پھینکے جائیں تو اس سے سخت ترین جراثیم اور بیکٹیریا کا قلع قمع کیا جاسکتا ہے

واشنگٹن(نیٹ نیوز)سائنسدانوں نے اسے مختصر مدت کی پلس لیزر کہا ہے جس کی بدولت ناقابلِ علاج بیکٹیریا اور دیگر ایسے جراثیم ختم کئے جاسکتے ہیں جو کسی بھی طرح تلف نہیں ہوتے ۔ اب لیزر کی بدولت زخموں کو ان سے پاک کیا جاسکتا ہے یا پھر خون کے نمونوں سے ان کو ختم کیا جاسکتا ہے ۔ سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ انتہائی مختصر لیزر سے صحتمند انسانی خلیات کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔ اس کی تفصیل بائیوفوٹونکس نامی جرنل میں شائع ہوئی ہے ۔اس سے ڈھیٹ جراثیم کو تباہ کرنے کا راستہ کھلا ہے ۔ اس کے روحِ رواں پروفیسر شا وائی ڈیوڈ سین کہتے ہیں کہ ہم لیزر کی بدولت ظالم بیکٹیریا کو ختم کرکے زخم سے انفیکشن کا خطرہ کم سے کم کرسکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement