ہرن کے سر سے پلاسٹک کا برتن کئی دن بعد نکال لیا گیا

ہرن کے سر سے پلاسٹک کا برتن کئی دن بعد نکال لیا گیا

انسانی غفلت سے معصوم جانوروں کی جان پر بن آتی ہے

کینساس(نیٹ نیوز)اور اب کئی روز سے ایک بے بس ہرن کے سر پر مرتبان نما پلاسٹک کے برتن کو الگ کرلیا گیا ہے ۔دردمند شہریوں نے اسے کئی روز قبل دیکھا تھا اور اسے تکلیف سے نجات دلانے کیلئے اس کا پیچھا کیا گیا جس میں کئی مرتبہ ناکامی بھی ہوئی۔کینساس کے ایک نیشنل پارک میں اس ہرن کو سیاحوں نے دیکھا تو معلوم ہوا کہ وہ قریبی پونی پریری پارک سے آیا ہے ۔ اگرچہ اسے سب سے پہلے جیسکا نیول نامی خاتون نے دیکھا تھا اور چار روز تک اس کا پیچھا کیا تھا لیکن وہ ہاتھ نہ آیا۔اس کے بعد خاتون نے دیگر لوگوں کو مدد کیلئے بلایا اور اس کی تلاش شروع ہوئی۔ خوش قسمتی سے وہ گھر کے ایک پائیں باغ میں دکھائی دیا جہاں بھاگنے کی جگہ بہت کم تھی۔ لوگوں نے مل کر اسے پکڑلیا اور اس کے منہ پر لگی پلاسٹک کی بالٹی کو نکال باہر کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں