پینسل کیوں چرائی، کمسن دوست کی شکایت لیکر تھانہ پہنچ گیا

پینسل کیوں چرائی، کمسن دوست کی شکایت لیکر تھانہ پہنچ گیا

بھارت میں ایک کمسن بچہ اپنے دوست کی شکایت لے کر پولیس سٹیشن پہنچ گیا اور کہا کہ اس کے دوست نے اس کی پینسل چرائی ہے

نئی دہلی(نیٹ نیوز)پولیس اس کے دوست کو گرفتار کر کے جیل میں ڈالے ۔بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں دلچسپ واقعہ پیش آیا جہاں دو ننھے دوست اپنا جھگڑا لے کر تھانے پہنچ گئے ۔ پولیس کے مطابق مقامی سکول کے 2 طالب علم پولیس کے پاس پہنچے ، ان میں سے ایک بچے نے کہا کہ اس کے دوست نے اس کی پینسل چرا لی ہے ۔دوست نے جواباً کہا کہ پینسل کے بدلے اس نے پینسل کی نوک لی ہے ، پہلے دوست نے معصومانہ انداز میں پولیس سے کہا کہ وہ اس کے دوست کی شکایت لکھیں اور اسے جیل بھیجیں۔پولیس نے سمجھا بجھا کر دونوں دوستوں کو گھر روانہ کیا۔بچے کی شکایت کرتے ہوئے ویڈیو بھی بنا لی گئی جو سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہورہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں