برطانیہ،پاکستانی نوجوان کا نوکری کی تلاش کیلئے انوکھا طریقہ
برطانیہ میں وبا کے دوران نوکری نہ ملنے سے پریشان پاکستانی نژاد نوجوان ایک بورڈ پر اپنی تعلیم اور سی وی کے کیو آر کوڈ چسپاں کرکے زیر زمین ریلوے سٹیشن پر کھڑا ہوگیا
لندن(نیٹ نیوز)اور تین گھنٹے میں ہی انٹرویو کال آگئی جب کہ ایک ہفتے میں اچھی نوکری بھی مل گئی۔ اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان حیدر ملک نے زیر زمین ریلوے سٹیشن پر ایک سٹینڈ رکھا جس پراپنی تعلیمی معلومات چسپاں کرکے کھڑا ہوگیا ۔حیدر ملک کا کہنا ہے کہ پہلے دس منٹ تو میں اجنبیوں کی طرح کھڑا رہا ،پھر چند لوگوں نے مجھ سے گفتگو کی اور اپنے موبائل نمبرز اور وزٹنگ کارڈ بھی ،صرف تین گھنٹے بعد میرا موبائل فون بجنا شروع ہوا پہلے تین دن تک میرا فون نان سٹاپ بجتا رہا اور LinkedIn پر اتنی آفرز ہوئیں کہ میں پاگل ہوگیا کہ کس کو جواب دوں اور کس کو نہ دوں۔ یہاں تک میرے اہل خانہ کو سب کو فرداً فرداً جواب دینے کیلئے میری مدد کرنا پڑی۔