خلائی راکٹ کچرے سے بنے ایندھن کیساتھ اڑنے کو تیار
ایک برطانوی کمپنی ایک ایسے خلائی راکٹ پر کام کررہی ہے جو روایتی راکٹ ایندھن کیساتھ ساتھ پلاسٹک کے کچرے سے تیار کردہ ایندھن سے بھی چلے گا
لندن(نیٹ نیوز)برطانوی وزارتِ دفاع کی نگرانی میں اس راکٹ کی کامیاب آزمائشیں مکمل کی جاچکی ہیں۔اس راکٹ میں ایندھن کے طور پر ’’ایچ ڈی پی ای‘‘کہلانے والا پلاسٹک کا کچرا اور نائٹرس آکسائیڈ آکسیڈائیزر استعمال کئے گئے ہیں۔ایچ ڈی پی ای کو بوتلوں، پائپوں اور کٹنگ بورڈز کے علاوہ سینکڑوں اقسام کی پلاسٹک مصنوعات کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے ، اندازہ ہے کہ 2022 تک اس پلاسٹک کی سالانہ پیداوار 6 کروڑ 70 لاکھ ٹن تک جا پہنچے گی۔برطانوی کمپنی کا کہناہے کہ راکٹ سے جو دھواں خارج ہوگا، وہ تقریباً بے ضرر ہوگا اور اسی بنا پر اس راکٹ کو ماحول دوست کہا جاسکتاہے ۔