11ماہ کی بچی سنوبورڈنگ کرکے دنیا بھر میں مشہور ہوگئی

11ماہ کی بچی سنوبورڈنگ کرکے دنیا بھر میں مشہور ہوگئی

چین میں گیارہ ماہ کی ننھی بچی سنوبورڈنگ میں مہارت حاصل کررہی ہے جبکہ اس عمر میں بچے ابھی ٹھیک سے چلنا بھی شروع نہیں کرتے

بیجنگ (نیٹ نیوز)وانگ یوجی نامی بچی نے چین کے دارالحکومت بیجنگ کے نواح میں ایک ریزورٹ میں سنوبورڈنگ کا کمال مظاہرہ کیا ،جسے دیکھ کردنیادنگ رہ گئی ۔سنوبورڈنگ کرتی 11ماہ کی بچی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور وہ دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر میں مشہور ہوگئی ۔صارفین نے اس بچی کی دل کھول کر تعریف کی اور اس کی مستقبل میں کامیابیوں کیلئے دعابھی کی ،کئی صارفین نے اسے بریوگرل کہہ کرپکارا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں