آنکھوں پر سرخ روشنی ڈالنامتاثرہ بینائی کو بہتربنانے کا باعث

آنکھوں پر سرخ روشنی ڈالنامتاثرہ بینائی کو بہتربنانے کا باعث

عمررسیدگی کے ساتھ ساتھ بینائی متاثر ہونا شروع ہوجاتی ہے

لاس اینجلس(نیٹ نیوز)اس کیفیت میں آگر صبح کے وقت صرف تین منٹ تک آنکھوں پر سرخ طولِ موج کی سرخ روشنی ڈالی جائے تو اس سے بینائی میں بہتری پیدا ہوسکتی ہے ۔پہلے یہ تحقیق یونیورسٹی آف لندن نے کی تھی اور اب یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے سائنسدانوں نے اس کی آزمائش اور تصدیق کی ہے ۔ ان کے مطابق اگر عمررسیدگی سے بینائی میں کمی کے متاثر افراد کی آنکھوں پر صبح کے وقت 670 نینومیٹر کی گہری سرخ روشنی ڈالی جائے تو صرف دوہفتے میں بینائی اچھی ہونے لگتی ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ روشنی آنکھوں کے خلیات میں موجود مائٹوکونڈریا کو سرگرم کرتی ہے ، مائٹوکونڈریا کو کسی بھی خلیے کا بجلی گھر کہا جاتا ہے جہاں سے پورا خلیہ توانائی حاصل کرتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں