پودے سے ملنے والا نیا مادہ انسانی موٹاپا کرنے میں مددگار
موٹاپے پر تحقیق کرنے والے چینی سائنسدانوں نے پودوں میں ایسا مادّہ دریافت کیا ہے جو موٹاپا کم کرنے میں مدد کرسکتا ہے
شنگھائی (نیٹ نیوز) سائنسدان برسوں سے جانتے ہیں کہ موٹے افراد میں چربی گھلانے کا قدرتی عمل متاثر ہوکر سست پڑجاتا ہے جس سے نہ صرف ان کا موٹاپا بڑھتا جاتا ہے بلکہ انہیں موٹاپا کم کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے ۔پودوں میں دریافت کئے گئے ’’ی ڈی این ایف‘‘کہلانے والے ایک پروٹین کا تعلق اعصابی خلیوں کی مرمت سے ہے لیکن حالیہ تحقیقات میں اسے چکنائی کے سالمات کو توڑ کر توانائی پیدا کرنے میں مائٹوکونڈریا کا مددگار بھی پایا گیا ہے ۔موٹے افراد میں اس پروٹین کی بہت کم مقدار بنتی ہے اور وہ موٹے ہوتے چلے جاتے ہیں تاہم سائنسدان کا کہناکہ اس پروٹین کے استعمال سے موٹاپا روکا جاسکتاہے ۔