سوشل میڈیا کا استعمال ڈپریشن کی بڑی وجہ،تحقیق میں انکشاف

سوشل میڈیا کا استعمال ڈپریشن کی بڑی وجہ،تحقیق میں انکشاف

امریکی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں میں ذہنی تناؤ اور بیماری کا خطرہ عام لوگوں کے مقابلے میں بڑھ جاتا ہے

نیو یارک(نیٹ نیوز)امریکا کے میساچوسٹس جنرل ہسپتال کے ذہنی امراض اور منشیات استعمال کے ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کی جانے والی حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا اور ذہنی صحت کے درمیان کافی گہرا تعلق ہے ۔طبی جریدے جاما نیٹ ورک اوپن میں شائع ہونے والے تحقیق کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ ذہنی صحت سے دوچار ہونے والے بیشتر شرکا سوشل میڈیا کی معروف ترین ایپلیکیشن سنیپ چیٹ، فیس بک اور ٹک ٹاک کا استعمال کررہے تھے ۔ان نتائج کو دیکھ کر ماہرین نے سوشل میڈیا اور ڈپریشن کے درمیان گہرے تعلق کا خدشہ ظاہر کیا اور سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز کے استعمال کو ذہنی صحت کیلئے نقصان دہ بھی قرار دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں