تیزرفتار گاڑی چلاتے ہوئے ڈرائیور سوگیا، ویڈیو وائرل

تیزرفتار گاڑی چلاتے ہوئے ڈرائیور سوگیا، ویڈیو وائرل

امریکی ڈرائیور تیزرفتاری سے دوڑتی ہوئی کار میں ہی نیند کے مزے لینے گا، ڈرائیور کی ویڈیو وائرل ہوگئی

میسا چوسٹس(نیٹ نیوز)امریکی ریاست میساچوسٹس میں چلتی گاڑی کے دوران ڈرائیور کے سونے کا واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو دوسری گاڑی میں سوار شخص نے بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔انٹرنیٹ کی زینت بننے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہائی وے پر سفر کے دوران ایک گاڑی میں موجود ڈرائیور اور فرنٹ سیٹ پر بیٹھی خاتون کو سوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔رپورٹ کے مطابق ڈرائیور نے الیکٹرک کار ٹیسلا کو آٹو پائلٹ موڈ پر لگایا اور خود گہری نیند کے مزے لینے لگا جب کہ اس کے برابر میں بیٹھی ہوئی خاتون بھی سوتی رہی جب کہ گاڑی 55 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھی۔ ڈرائیور کی انتہائی خوفناک غلطی سڑک پر چلنے والی دیگر گاڑیوں کو بھی حادثے کا شکار کرسکتی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں