تھائی لینڈ میں بندروں کی روایتی سالانہ ضیافت کا اہتمام

تھائی لینڈ میں بندروں کی روایتی سالانہ ضیافت کا اہتمام

تھائی لینڈ کے صوبے لوبپوری میں سالانہ مونکی فیسٹیول کے موقع پر بندروں کو دو ٹن کے لگ بھگ پھل اور سبزیاں کھلائی گئیں

بنکاک(نیٹ نیوز)یہ فیسٹیول دو برس کے وقفے کے بعد بھرپور طریقے سے منایا گیا۔ اس موقع پر سینکڑوں لمبی دم والے بندر لوگوں کی جانب لپکتے اور پھل کھاتے دیکھے گئے ۔بندروں کی اس سالانہ ضیافت کا اہتمام لوبپوری کے شہریوں کے جانب سے ان کے شکریے کے طور پر کیا جاتا ہے ۔مقامی لوگ سیاحوں کے لیے اس علاقے میں کشش کا سامان پیدا کرنے میں ان بندروں کے کردار کو سراہتے ہیں۔اس سال فیسٹیول کا تھیم ‘وہیل چیئر مونکیز’ تھا جس میں مستحق لوگوں میں 100 وہیل چیئرز تقسیم کرنے کا مصوبہ بنایا گیا۔اس سالانہ فیسٹیول پر اس سال تین ہزار ڈالرز خرچ آیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں