فضائی آلودگی جسم کے مختلف حصوں کو متاثر کرتی ہے

فضائی آلودگی جسم کے مختلف حصوں کو متاثر کرتی ہے

فضائی آلودگی کی وجہ سے عوام کو سانس لینے میں دشواری کے مسئلے سے لیکر صحت کی متعدد پیچیدگیوں سے لڑنا پڑ رہا ہے

لاہور(نیٹ نیوز)فضائی آلودگی ہماری صحت کو مختلف طریقوں سے متاثر کر سکتی ہے ، دنیا کی 90 فیصد سے زائد آبادی آلودہ ہوا میں سانس لے رہی ہے جس میں نقصان دہ گیسز اور ذرات شامل ہیں جو ہمارے پھیپھڑوں کی صحت کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ فضائی آلودگی دماغی افعال کیلئے خطرہ بن سکتی ہے ، ماہرین کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی آکسیڈیٹیو تناؤ کو جنم دیتی ہے جس کے نتیجے میں بچوں میں مہاسوں، جھریوں اور ایکزیما کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ فضائی آلودگی سے آپ کی آنکھیں بھی اس کا شکار ہو سکتی ہیں، فضائی آلودگی کی وجہ سے آنکھیں خُشک ہوجاتی ہیں اور یہاں تک کہ جلن کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے جبکہ جو لوگ کانٹیکٹ لینز پہنتے ہیں وہ اس طرح کی پیچیدگیوں کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں