موسم سرما کی وہ عادات جو جلد کو خشکی سے بچائیں
موسم سرما میں جلد کی خشکی نہایت عام مسئلہ ہے تاہم کچھ عادات اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ جلد کی نمی بحال رہ سکے
لاہور(نیٹ نیوز)موسم سرما میں غسل کیلئے گرم پانی کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن یہ ہماری جلد کو خشک بنانے والی ایک بڑی وجہ ہے ۔ماہرین کے مطابق نہاتے ہوئے نیم گرم پانی استعمال کریں، نہانے کا وقت مختصر رکھیں۔موسم سرما میں پھلوں کا استعمال بڑھا دیں تاکہ جسم میں نمی کی مقدار متوازن رہے ، موسمی پھل نہ صرف جسم سے مضر اجزا کی مقدار خارج کرنے میں مدد دیتے ہیں بلکہ جلد کو شفاف اور چمکدار بھی بناتے ہیں۔ایلو ویرا ایسی چیز ہے جو ہر موسم میں انسانی جسم کیلئے بہترین ہے ، یہ جلد اور بالوں کیلئے بہترین غذا ہے ۔موسم سرما میں رات کو سوتے ہوئے شہد میں ایلو ویرا شامل کر کے ہاتھوں اور چہرے پر لگا لیں اور صبح دھو لیں۔ چند ہی دن میں جلد نہایت نرم و ملائم اور چمکدار ہوجائے گی۔