نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- منچن آباد:میکلوڈگنج میں دوموٹرسائیکلوں میں ٹکر،3افرادزخمی،ریسکیوذرائع
  • بریکنگ :- زخمیوں میں غلام مصطفیٰ،محمدطفیل اورغلام نبی شامل،اسپتال منتقل
Coronavirus Updates

زہریلا پودا جو کورونا کی تمام اقسام کا علاج بن سکتا ہے

زہریلا پودا جو کورونا کی تمام اقسام کا علاج بن سکتا ہے

ایک مشہور زہریلے پودے میں کورونا وائرس کے خلاف غیرمعمولی طاقتور مرکب کا پتا چلا ہے جو کورونا کی تمام اقسام کا علاج بننے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے

نوٹنگھم(نیٹ نیوز)سائنسدانوں کا اصرار ہے ‘زہریلی گاجر’ نام کے اس پودے میں ایک مرکب ‘تھیپ سائگارجن’ (ٹی جی) موجود ہے جس نے تجربہ گاہ میں کورونا کے پرانے وائرس اور ڈیلٹا وائرس کو کامیابی سے ختم کیا ہے ۔ ٹی جی تیزی سے بدلتے ہوئے وائرس کو بھی ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔جامعہ نوٹنگھم کی سائنسدان سارہ البلتاغی اور ان کے ساتھیوں کیمطابق انفیکشن سے قبل اور انفیکشن کے دوران ٹی جی نے کووڈ وائرس کی تمام اقسام کو کامیابی سے روکا۔ سائنسدانوں نے تمام وائرسوں کو چھوٹی پیالیوں میں رکھ کر ان کی آبادی بڑھنے کا جائزہ لیا جب ٹی جی کو ان پر ڈالا گیا تو ان کی افزائش سست ہوگئی اور ایک سے دوسرے خلیے تک منتقلی بھی کمزور ہوتی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement