پھلوں کا رس نومولود بچوں میں موٹاپے کی وجہ :تحقیق

پھلوں کا رس نومولود بچوں میں موٹاپے کی وجہ :تحقیق

امریکی سائنسدانوں نے چار ہزار سے زائد نوزائیدہ بچوں پر سات سالہ تحقیق کے بعد دریافت کیا ہے کہ اپنی زندگی کے پہلے 12 مہینوں میں باقاعدگی سے پھلوں کا رس پینے والے بچے ، بعد کی عمر میں موٹاپے کا شکار ہوجاتے ہیں

میری لینڈ(نیٹ نیوز)سات سالہ تحقیق کے بعد معلوم ہوا کہ جن بچوں نے ایک سال کی عمر کو پہنچنے سے پہلے ہی پھلوں کے رس کا استعمال شروع کردیا تھا، وہ اپنی عمر کے آئندہ برسوں میں نہ صرف زیادہ شکر کے عادی ہوگئے تھے بلکہ ان میں موٹاپے کے آثار بھی نمودار ہونے لگے تھے ۔ بلکہ ایسے بچوں میں پانی کا استعمال بھی خاصا کم دیکھا گیا، جس سے ظاہر ہوتا تھا کہ وہ پانی کو ‘بے ذائقہ’ ہونے کی وجہ سے زیادہ پینا پسند نہیں کرتے ،ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ایک سال سے کم عمر بچوں کو پھلوں کے رس اور میٹھے مشروبات کا عادی بنانا خطرناک ہے ،تحقیق کی تفصیلات ‘‘دی جرنل آف نیوٹریشن’’ میں شائع ہوئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں