دلہن فوٹو شوٹ کیلئے جم میں ایکسرسائز کرنے پہنچ گئی

دلہن فوٹو شوٹ کیلئے جم میں ایکسرسائز کرنے پہنچ گئی

دلہن اور دلہا فوٹو شوٹ کیلئے کسی خوبصورت اور پرتعیش مقامات کا انتخابات کرتے ہیں

لاہور(نیٹ نیوز)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی جس میں دلہن کسی پرتعیش مقام پر جانے کے بجائے ایکسرسائز کرنے جم پہنچ گئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن جم میں ایکسرسائز کررہی ہے ۔ویڈیو میں عروسی لباس پہنی سجی سنوری دُلہن کو جم میں ویٹ لفٹنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔اورنج رنگ کی ساڑھی میں ملبوس دُلہن نے مختلف مشینوں پر جاکر ایکسرسائز کی اور اس دوران خوب فوٹوسیشن کرایا۔ دلہن کو جم میں بھاری بھرکم ڈمبلز کے ساتھ ورزش کرتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ فوٹو گرافر دلہن کی تصاویر کھینچنے میں مصروف ہے ۔دلہن کے اس انوکھے فوٹو شوٹ پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔ ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ‘شادی کے بعد سسرال والوں سے جھگڑنے کا ارادہ ہے کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں