امریکہ میں آگ بجھانے والا گیند نما دستی بم تیار

امریکہ میں آگ بجھانے والا گیند نما دستی بم تیار

کسی بھی جگہ آگ لگ جانے کی صورت میں سلنڈر نما آگ بجھانے والے آلے سے مدد لی جاسکتی ہے لیکن ایلائڈ نامی گیند بہت آسانی سے ازخود پھٹ کر آگ کو بجھاسکتی ہے

نیویارک(نیٹ نیوز)اس کی قیمت 80 سے 110 ڈالر ہے جو ماڈل کے حساب سے اور یہ سات سال تک قابلِ عمل رہتی ہے ۔ ائلائڈ گیند کا استعمال بہت آسان ہے ۔ اسے آگ سے حساس جگہوں پر رکھا جاسکتا ہے جہاں معمولی حرارت بڑھنے پر گیند ازخود پھٹ جاتی ہے اور وسیع رقبے کی آگ سیکنڈوں میں بجھ جاتی ہے ۔اس کا سب سے دلچسپ پہلو یہ ہے کہ کسی انسانی مداخلت کے بغیر ایلائڈ گیند اپنا کام کرسکتی ہے اور اسے آتشزدگی کے خطرے سے دوچار مقامات پر رکھا جاسکتا ہے ۔ اپنی خصوصیت کی بنا پر اسے الٹا دستی بم کہا جاسکتا ہے ۔ اس کا الٹ بھی ہے یعنی آگ بھڑکنے والے مقام پر اسے پھینک دیا جائے تو یہ ٹھنڈے بم کی طرح پھٹ کر اسے بھی سرد کردیتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں