نامعلوم فنکار کا ٹریفک بورڈ بطور این ایف ٹی فروخت

نامعلوم فنکار کا ٹریفک بورڈ بطور این ایف ٹی فروخت

برطانیہ میں مشہور لیکن نامعلوم فنکار نے 2006 میں ایک ٹریفک نشان کو کچھ تبدیل کیا تھا جسے اب ڈیجیٹل حقوق کے تحت بطور این ایف ٹی فروخت کیا جارہا ہے

لندن(نیٹ نیوز)اور اس کا پانچ فیصد حصہ اصل تخلیق کار کو بھی دیا جائے گا۔اس مصور کو لوگ بینکسی کے نام سے جانتے ہیں ۔ یہ دونوں بورڈ اشتہاری کمپنی گلوس کی ملکیت ہیں،کمپنی کے مطابق کسی بھی تصویر یا ویڈیو کے ڈیجیٹل حقوق بھی بیچے اور خریدے جاسکتے ہیں۔ بینکسی نے ڈائیورجنگ روڈ کی متوازی لائنوں پر طیارے کا اضافہ کیا تھا جو نائن الیون میں نیویارک ورلڈ ٹریڈ سنٹرپر دہشتگردوں کے حملے کو ظاہر کرتا ہے ۔ اسی طرح بینکسی نے عین اسی ٹریفک بورڈ پر اڑتی فاختاؤں کا اضافہ بھی کیا تھا جو امن کی علامت ہیں۔ اس این ایف ٹی کی فروخت کا بڑا حصہ گیارہ ستمبر کے سانحے میں آگ بجھانے والے فائرفائٹروں کے اہلِ خانہ کیلئے مختص کیا جائیگاجو اس واقعے میں جاں بحق ہوگئے تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں