جلد کی رنگت دیکھ کر کولیسٹرول کا پتا لگانے والی ٹیکنالوجی

جلد کی رنگت دیکھ کر کولیسٹرول کا پتا لگانے والی ٹیکنالوجی

چینی ماہرین نے ایسی ٹیکنالوجی پیش کی ہے جو کسی تکلیف اور ٹیسٹ کے بغیر صرف جلد دیکھ کر خون میں کولیسٹرول کی مقدار کا بہت حد تک درست اندازہ لگاسکتی ہے

بیجنگ(نیٹ نیوز)چینی اکادمی برائے سائنس اور جامعہ سائنس و ٹیکنالوجی نے مشترکہ طور پر ایک بہت سادہ طریقہ وضع کیا ہے ۔اس میں کم استعمال ہونیوالے ہاتھ کو الکوحل کے پھائے سے صاف کیا جاتا ہے ۔ پھر صاف کردہ جگہ پر ایک چھلا چپکایا جاتا ہے ۔ اس کے بعد ہاتھ کو سکینر پر رکھا جاتا ہے تاکہ چھلا سکینر کے ساتھ فٹ ہو جائے پھر اسی چھلے والی جگہ پر ایک مائع کیمیکل لگایا جاتا ہے ۔ اب دوبارہ جلد کو سکین کیا جاتا ہے ۔اگر جلد میں کولیسٹرول کی معمولی مقدار بھی ہو تو وہ اس کیمیکل سے چمکنے لگتی ہے اور یوں جلد کی روشنی کا طیف بدل جاتا ہے ۔ اب پہلے اور دوسرے سکین کا باہم موازنہ کیا جاتا ہے ۔ اس طرح مریض کے جسم میں کولیسٹرول کی مقدار کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں