بال ڈرائی کرنے کیلئے نوجوان کا انوکھا طریقہ، ویڈیو وائرل

بال ڈرائی کرنے کیلئے نوجوان کا انوکھا طریقہ، ویڈیو وائرل

نوجوان نے بال ڈرائی کرنے کیلئے ایسا طریقہ اختیار کیا کہ سب قہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے

ممبئی(نیٹ نیوز)سوشل میڈیا پر بھارتی شہری کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان کو بال ڈرائی کرنے کیلئے ہیئر ڈرائر نہ ملا تو اس نے کھانا پکانے کے پریشر ککر کو ہی بال ڈرائی کرنے کیلئے استعمال کرلیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص پریشر ککر پکڑ کر کھڑا ہے جب کہ نوجوان اپنے بال ڈرائی کررہا ہے ، پریشر ککر سے جیسے ہی بھانپ نکلتی ہے تو لڑکا اپنے بال ڈرائی کرنا شروع کردیتا ہے ۔ نوجوان کے اس انوکھے طریقے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کئے جارہے ہیں۔ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ‘جگاڑ ہمارے دلوں کے اتنے قریب ہے کہ یہ لفظ اب سرکاری طور پر آکسفورڈ ڈکشنری کا حصہ ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں