ہفتے میں ‘دو دن فاقہ’ ڈائٹنگ سے زیادہ بہتر :تحقیق

ہفتے میں ‘دو دن فاقہ’ ڈائٹنگ سے زیادہ بہتر :تحقیق

کوئن میری یونیورسٹی، برطانیہ کے سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ کامیاب ڈائٹنگ کے لیے روزانہ کم کھانے سے بہتر ہے کہ ہفتے میں صرف دو دن فاقہ کیا جائے جبکہ باقی پانچ دن معمول کے مطابق، صحت بخش غذائیں استعمال کی جائیں

لندن(نیٹ نیوز) ڈائٹنگ کے اس طریقے کو ‘‘5:2 ڈائٹ’’ (فائیو ٹو ڈائٹ) بھی کہا جاتا ہے ۔اس طریقے کے تحت ہفتے کے پانچ دنوں میں معمول کی غذاؤں سے مطلوبہ کیلوریز لی جاتی ہیں،باقی کے دو دنوں میں غذا بہت کم کرتے ہوئے صرف 500 کیلوریز روزانہ تک محدود کردی جاتی ہے ۔ آن لائن ریسرچ جرنل ‘‘پی ایل او ایس ون’’ کے تازہ شمارے میں اس تحقیق کی مکمل تفصیلات شائع ہوئی ہیں جن میں ماہرین نے واضح کیا ہے کہ ‘‘فائیو ٹو ڈائٹنگ’’ اگرچہ زیادہ تر لوگوں کیلئے مفید ہے لیکن 18 سال سے کم عمر افراد اور حاملہ خواتین کو فائدے کے بجائے نقصان پہنچا سکتی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں