سائنسدانوں نے لچک دار،مضبوط ‘سپر جیلی’ تیار کرلی

سائنسدانوں نے لچک دار،مضبوط ‘سپر جیلی’ تیار کرلی

یونیورسٹی آف کیمبرج کے سائنسدانوں نے ایک ایسا ہلکا پھلکا ‘ہائیڈروجل’ تیار کرلیا ہے جو کسی جیلی کی طرح نرم اور لچک دار ہونے کے ساتھ ساتھ اتنا مضبوط بھی ہے کہ اگر اس پر سے بھاری گاڑی بھی گزار دی جائے تو اسے کچھ نہیں ہوتا

کیمبرج(نیٹ نیوز)بھاری چیز گزرنے پریہ شیشے جیسی حالت میں آجاتی ہے ،دباؤ معمول پر آتا ہے تو یہ ہائیڈروجل بھی اپنی اصل حالت میں آجاتا ہے ۔ تحقیقی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر زیہوان ہوانگ کے مطابق اگرچہ اس سپر جیلی کا 80 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہے لیکن پھر بھی یہ بہت زیادہ دباؤ برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔اس منفرد ایجاد کی تفصیل آن لائن ریسرچ جرنل ‘نیچر مٹیریلز’ کے تازہ شمارے میں شائع ہوئی ہے ، جس کے مصنّفین نے امید ظاہر کی ہے کہ طبی آلات سے لے کر سمارٹ فون کی مضبوط سکرین تک، درجنوں مقاصد میں یہ سپر جیلی ہماری ضروریات بہتر انداز سے پوری کرسکے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں