ماں نے بیٹے کو تیندوے کی خوراک بننے سے بچا لیا

ماں نے بیٹے کو تیندوے کی خوراک بننے سے بچا لیا

ممتا کی ایک مثال بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں دیکھنے کو ملی جہاں ایک تیندوا قبائلی خاتون کی گود سے بچہ چھین کر لے گیا

نئی دہلی(نیٹ نیوز)خوفناک واقعے کے باوجود خاتون نے ہمت نہ ہاری اور اپنے دوسرے بچوں کو جھونپڑی میں بند کرکے تیندوے کے تعاقب میں جنگل کی طرف بھاگی۔بچے کو تیندوے سے بچانے کے دوران خاتون بری طرح زخمی ہوگئی اور بچے کو بھی زخم آئے لیکن بہادر ماں نے اسے خونخوار جانور کے شکنجے سے زندہ نکال لیا۔ریسکیو اہلکار کے مطابق بچے کی کمر، گالوں اور آنکھوں پر چوٹیں آئیں اور اس کی ماں بھی اس حملے میں زخمی ہوگئی۔خاتون اور بچے کو بعدازاں بنیادی مرکز صحت میں داخل کرایا گیا محکمہ جنگلات ان کے علاج کے تمام اخراجات برداشت کرے گا۔مذکورہ واقعے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ور صارفین کی جانب سے خاتون کی بہادری کی تعریف کی جارہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں