خاتون کے پیر میں کیل چبھنے کا ہرجانہ 1ارب 40 کروڑ

خاتون کے پیر میں کیل چبھنے کا ہرجانہ 1ارب 40 کروڑ

اٹلی کی ایک عدالت نے امریکی خاتون کی شکایت پر شاپنگ مال انتظامیہ کو اسے 10ملین ڈالر (ایک ارب 40 کروڑ پاکستانی روپے )ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا

فلورنس(نیٹ نیوز)امریکہ سے تعلق رکھنے والی اپریل جونز نامی خاتون جسے والمارٹ سٹور میں خریداری کے دوران پیر میں زنگ آلود کیل چبھ گئی تھی،اس کے پیر میں شدید انفیکشن ہوا جس کیلئے متعدد سرجریوں کی ضرورت تھی، علاج کے آغاز میں صرف اس کے پیر کو کٹوانے کی ضرورت تھی لیکن انفیکشن مزید پھیلنے سے اس کی ٹانگ کاٹناپڑی۔ اپریل کے وکیل نے دلائل پیش کئے اور استدعا کی کہ میری مؤکلہ کو اس کا ہرجانہ ادا کیا جائے ، وکیل نے کہا کہ وہ اس رقم کا استعمال ایک نئی مصنوعی ٹانگ خریدنے اور اپنے گھر کو زیادہ وہیل چیئر کیلئے سازگار بنانے کیلئے کریں گی۔دلائل سننے کے بعد عدالت نے والمارٹ سٹور انتظامیہ کو 10 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کاحکم دے دیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں