عمارتوں کی ازخود مرمت کرنیوالی جراثیم کش ’’اِنک‘‘تیار
امریکی سائنس دانوں نے منفرد روشنائی دریافت کی ہے جس سے بنائی گئی عمارت مضر جراثیم اور گیسوں کو کم کرنے کیساتھ ساتھ دیگرنقصانات سے بھی بچ سکتی ہے
نیویارک (نیٹ نیوز)غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ دریافت امریکا کی میساچیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی ہے ، یونیورسٹی کی جانب سے اویناش باسوانہ کا کہنا تھا کہ یہ روشنائی مختلف اقسام کے بیکٹیریا پر مشتمل ہے جو شعوری طور پر ماحول کے حساب سے ردعمل کرتی ہے ۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس روشنائی میں جینیاتی تبدیل شدہ ای کولائی بیکٹیریا ملانے سے یہ روشنائی زہریلے مرکبات کو ختم کرتی ہے ۔