لڑکے دوست کی لاش کو موٹرسائیکل پر گھمانے نکل گئے

لڑکے دوست کی لاش کو موٹرسائیکل پر گھمانے نکل گئے

جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں نوجوان مقتول دوست کی لاش آخری رسومات سے قبل تابوت سے اٹھا کر موٹرسائیکل پر گھمانے نکل پڑے ، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

کیوٹو (نیٹ نیوز)میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکواڈور کے منابی صوبے میں 21سالہ نوجوان ایرک سیڈینو نامی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ، نوجوان کی آخری رسومات ادا کی جانے لگیں تو اس کے دوستوں نے زبردستی لاش کو تابوت سے باہر نکال کر موٹرسائیکل پر ڈرائیور کے پیچھے بٹھادیا جب کہ ایک دوست لاش کو تھام پر اس کے پیچھے بیٹھا اور موٹرسائیکل پر سیرکرنے کیلئے نکل پڑے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں