رنگ سنہرا پیلا ،کنارے چاکلیٹی ،تتلی کی نئی قسم دریافت
بھارتی ریاست سِلم میں تتلی کی ایک نئی نسل دریافت ہوئی ہے جس کا رنگ سنہرا پیلا اور کنارے چاکلیٹی رنگ کے ہیں
نئی دہلی (نیٹ نیوز)میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی نژاد بھارتی خاتون سونم وانگ چک لیپچا مہم جوئی کی شوقین ہیں اور وہ قریبی سرسبز علاقے میں تتلیوں کو دیکھ اور ان کی تصاویر لے رہی تھیں کہ ایک تتلی نمودار ہوئی اور اس کی خوبصورتی کے پیش نظر سونم نے فوراً اس کی بھی تصویر اتار لی۔ سونم اپنی تصویریں بنگلور میں نیشنل سنٹر فار بائیولوجیکل سائنسز کے ماہرینِ حشریات کو بھیجتی رہتی ہیں ،جنہوں نے اس نئی نسل کی تتلی کے بارے میں انکشاف کیاہے ۔