اٹلی میں ایک مقام سے 11ڈائنوسارز کی باقیات برآمد

اٹلی میں ایک مقام سے 11ڈائنوسارز کی باقیات برآمد

اٹلی میں ایک ہی مقام سے گیارہ ڈائنوسار کے رکازات ملے ہیں جو اس ملک سے ہونے والی سب سے بڑی اور اہم دریافت ہے

روم (نیٹ نیوز)ٹرائسٹے شہر کے قریب پہاڑی سلسلے سے ملنے والی ڈائنوسار زکی باقیات میں ایک ڈھانچہ بڑے ڈائنوسار کا بھی ہے ۔ اس ڈائنوسار کو ’’برونو‘‘ کا نام دیا گیا ہے جو ملک سے ملنے والے ڈائنوسار کا سب سے مکمل ترین ڈھانچہ بھی ہے ۔ ٹرائسٹے شہر کے قریب چونے کے پتھر پر مشتمل پہاڑی سلسلے سے ملنے والے ایک ڈائنو سار کا نام ٹیتھی شیڈروس انسیولیرس بھی ہے جو آٹھ کروڑ سال پہلے یہاں موجود تھا اور پانچ میٹر لمبا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں