صفائی پسند خاتون نے شوہر کا لیپ ٹاپ،موبائل فون دھودیا

صفائی پسند خاتون نے شوہر کا لیپ ٹاپ،موبائل فون دھودیا

برطانیہ میں مقیم بھارتی انجینئر کی اہلیہ نے کورونا وائرس کے خوف سے شوہر کا لیپ ٹاپ اور موبائل فون واشنگ پاؤڈر ڈال کر دھو دیا

لندن (نیٹ نیوز)میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے بعد صفائی پسند خاتون نے دن میں چھ چھ مرتبہ غسل کرنا شروع کیا اورساتھ ہی گھر کی تمام اشیا الیکٹرانک آئٹمزسمیت دھونے لگیں اور اسی دوران شوہر کا موبائل فون اور لیپ ٹاپ بھی واشنگ پاؤڈر سے دھو ڈالے ۔برطانوی ڈاکٹرز کاکہناہے کہ خاتون او سی ڈی نامی دماغی بیماری میں مبتلا ہے ۔ بیوی کی صفائی پسندی سے تنگ شوہر لیپ ٹاپ اور موبائل فون دھونے پر شکایت کیلئے تھانے پہنچ گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں