دنیا میں سب سے لمبی ناک ،اعزاز ترک شہری کے پاس

دنیا میں سب سے لمبی ناک ،اعزاز ترک شہری کے پاس

ترک شہری کی 3 اعشاریہ 46 انچ لمبی ناک کو دنیا کی سب سے لمبی ناک کے اعزاز سے نواز دیا گیا

انقرہ (نیٹ نیوز)میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک شہری مہمت اوزیوریک کی ناک کی لمبائی 3.46 انچ ہے ۔ اپنی غیرمعمولی لمبی ناک کی وجہ سے مہمت کو اکثر لوگوں کے مذاق کا نشانہ بننا پڑتاتھا لیکن ایک دن انہوں نے اپنی اس خامی کو خوبی میں بدلنے کا فیصلہ کیا اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے رابطہ کیا۔جس کے بعد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم نے ان کی ناک کی پیمائش کی جو 3.46 انچ تھی اور دنیا میں کسی بھی شخص کی ناک اتنی لمبی نہیں ہے ،اب وہ اپنی لمبی ناک پر فخر کرتے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں