نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- لاہور:علامہ اقبال ایئرپورٹ پرپروازوں کاشیڈول متاثر
  • بریکنگ :- دوحہ سےلاہورآنےاورجانےوالی 2پروازیں منسوخ
  • بریکنگ :- ریاض سےلاہورآنےاورجانےوالی 2پروازیں منسوخ
  • بریکنگ :- راس الخیمیہ سےلاہورآنےوالی پرواز منسوخ
  • بریکنگ :- کراچی سےلاہورآنےاورجانےوالی 2پروازیں تاخیرکاشکار
Coronavirus Updates

بہت بڑی خلائی چٹان اگلے ہفتے زمینی مدار میں داخل ہوگی

بہت بڑی خلائی چٹان اگلے ہفتے زمینی مدار میں داخل ہوگی

امریکی خلائی تحقیق ادارے ناسا نے بتایا کہ ایفل ٹاور سے بھی بہت بڑی ایک خلائی چٹان اگلے ہفتے زمین کے مدار میں داخل ہوگی

واشنگٹن(نیٹ نیوز)ناسا کے مطابق انڈے کی شکل کا سیارچہ جس کا نام 4660 Nereus ہے ، 1,082 فٹ لمبا ہے اور 11 دسمبر بروز ہفتہ 14,700 میل فی گھنٹے کی رفتار سے زمین کے مدار میں داخل ہوگا۔ناسا نے بتایا کہ توقع یہی ہے کہ چٹان زمینی سطح سے کچھ فاصلے پر بغیر کوئی نقصان پہنچائے گزرے گی لیکن یہ فاصلہ بھی قریب ہوگا۔ خلائی چٹان کو نیریس کا نام دیا گیا ہے جو کہ یونانی سمندری دیوتا کے نام سے منسوب ہے ۔واضح رہے کہ ناسا زمینی سطح سے 193 ملین کلومیٹر فاصلے کے اندر اندر تیز رفتار سے آنے والی کسی بھی خلائی چیز کو ممکنہ خطرے کے طور پر بیان کرتا ہے ۔ ایک بار جب خطرہ قرار دے دیا جاتا ہے تو ماہرین پھر اس کا قریب سے مشاہدہ کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement