بچہ خوفناک حادثہ کا شکار ہونے سے بچ گیا ،ویڈیو وائرل

بچہ خوفناک حادثہ کا شکار ہونے سے بچ گیا ،ویڈیو وائرل

اکثر خواتین مارکیٹوں میں شاپنگ یا ریستوران میں کھانے کے دوران اتنی مدہوش ہوجاتی ہیں کہ انہیں اپنے بچوں کا بھی پتہ نہیں ہوتا

لاہورت(نیٹ نیوز)اسی نوعیت کا ایک واقعہ ایک ریسٹورنٹ میں پیش آیا کہ جس میں بچے کی چھوٹی سی شرارت کے باعث اس کی جان کے لالے پڑگئے اگر ویٹر نے فوری کارروائی نہ کی ہوتی تو بہت بڑا نقصان بھی ہوسکتا تھا۔مذکورہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے ۔ ریسٹورنٹ میں ایک بچہ فریزر سے کچھ نکالنے کیلئے اس کو کھولنے کی کوشش میں اس کے دروازے کو زور سے کھینچتا ہے اسی وقت وہ فریزر اس بچے پر آگرتا ہے ۔ اس منظر کو وہاں سے گزرنے والا ایک ویٹر دیکھ لیتا ہے اور فریج کو گرنے سے روکنے کی کوشش کرتا ہے ۔اگرچہ فریج بالآخر زمین پر گرجاتا ہے لیکن ویٹر کی بروقت مداخلت نے بچے کو کسی بھی نقصان سے بچالیا، بصورت دیگر بچہ شدید زخمی بھی ہوسکتا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں