درست ترین بلڈ پریشر ناپنے والی پہلی سمارٹ واچ
اگرچہ بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن نوٹ کرنے والی کئی سمارٹ واچ تیارکی جاچکی ہیں لیکن اب ایک کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ان کی سمارٹ واچ دنیا کا پہلا دستی آلہ ہے جس میں غلطی کا امکان صرف 5 ریڈنگ کم یا زیادہ ہے
ہانگ کانگ(نیٹ نیوز)جب اسے کراؤڈ فنڈنگ پر پیش کیا گیا تو مطلوبہ سرمایہ کاری کا ہدف مقررہ وقت سے پہلے ہی حاصل ہوگیا جس کے بعد تیزی سے اس کی پروڈکشن جاری ہے ۔اسے ڈاکٹروں کے مطابق طبی پیمانے کی ایجاد قرار دیا گیا ہے اور اس کا پورا نام بی پی ڈاکٹر میڈ ہے ۔ اسے درستگی کی غرض سے ایف ڈی اے نے منظور کیا ہے ۔ یہ 24 گھنٹے دل کی دھڑکن، نبض اور بلڈ پریشر نوٹ کرسکتی ہے ۔ نیند کا دورانیہ نوٹ کرتی ہے اور پورا ڈیٹا جمع رکھتی ہے ۔ اس کا پورا ڈیٹا اہلِ خانہ اور ڈاکٹر کو بھیجا جاسکتا ہے ۔ مارکیٹ میں پیش کرنے سے قبل ہی اسے ہزاروں مریضوں پر آزمایا جاچکا ہے اور بہترین نتائج سامنے آئے ہیں۔