نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- دوحہ سےلاہورآنےاورجانےوالی 2پروازیں منسوخ
  • بریکنگ :- ریاض سےلاہورآنےاورجانےوالی 2پروازیں منسوخ
  • بریکنگ :- راس الخیمیہ سےلاہورآنےوالی پرواز منسوخ
  • بریکنگ :- کراچی سےلاہورآنےاورجانےوالی 2پروازیں تاخیرکاشکار
  • بریکنگ :- لاہور:علامہ اقبال ایئرپورٹ پرپروازوں کاشیڈول متاثر
Coronavirus Updates

ایسا گاؤں جہاں نام کے بجائے مخصوص گانا ہر شخص کی پہچان

ایسا گاؤں جہاں نام کے بجائے مخصوص گانا ہر شخص کی پہچان

بھارتی ریاست مگھلاوا میں واقع کونگ تھونگ گاؤں میں ہر بچے کا ایک اصل نام رکھا جاتا ہے اور ماں اسے ایک گیت یا گانے کے نام سے پکارتی ہے اور وہ بھی اس کا نام پڑ جاتا ہے

نئی دہلی(نیٹ نیوز)تاہم یہ گیت بھی الفاظ کے بجائے سیٹیوں کی صورت میں ہوتا ہے ،جب گاؤں میں لوگ ایک دوسرے کو پکارتے ہیں تو وادی میں سیٹیوں جیسی آواز گونجتی ہے جو کانوں کو بھلی لگتی ہے ۔ کونگ تھونگ میں لوگوں کا ایک باضابطہ اور آفیشل نام ہے تو دوسری جانب گنگناہٹ پر مبنی ایک اور نام بھی موجود ہے ۔جب کوئی بچہ اس دنیا میں آنکھ کھولتا ہے تو والدہ سے کہا جاتا ہے کہ جو بھی گانا اس کے دل میں آرہا ہے وہ گنگنائے ۔ اس طرح وہ نغمہ بچے کا نام بھی ہوجاتا ہے ۔ گانے کے بول ایک جانب سیٹی کی آواز میں ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اس گاؤں کو سیٹیوں کا دیہات بھی کہا جاتا ہے ۔ لیکن یہ حیرت انگیز عمل ہے کہ والدہ بچے کا گیت خود ہی وضع کرتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement