زیتون کا تیل دل اور دماغ کی حفاظت کرتا ہے :تحقیق

زیتون کا تیل دل اور دماغ کی حفاظت کرتا ہے :تحقیق

بوسٹن(نیٹ نیوز)امریکی غذائی ماہرین نے کہاہے کہ اگر مکھن اور مارجرین کی جگہ زیتون کے تیل کی معمولی مقدار روزانہ استعمال کی جائے تو دل اور دماغ کی بیماریوں کا خطرہ بہت کم رہ جاتا ہے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ نتیجہ انہوں نے تقریباً ایک لاکھ امریکیوں کی غذائی عادات کا 28 سال تک جائزہ لینے کے بعد اخذ کیا ۔ ہارورڈ ٹی ایچ چین سکول آف پبلک ہیلتھ، بوسٹن کی تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ جن خواتین و حضرات نے روزانہ صرف 7 گرام زیتون کا تیل اوسطاً استعمال کیا، وہ دل اور دماغ کی مختلف بیماریوں سے زیادہ محفوظ رہے ۔ ان میں دل کی کسی بھی بیماری سے موت کا خدشہ 19 فیصد کم تھا۔علاوہ ازیں ان میں کینسر سے موت کا خطرہ 17 فیصد کم، دماغی و اعصابی بیماری سے موت کا خطرہ 29 فیصد کم اور سانس کی تکلیف سے موت کا خدشہ 18 فیصد کم تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں