ٹرینوں کیساتھ ریس لگانے والے گھوڑے کی ویڈیو وائرل

ٹرینوں کیساتھ ریس لگانے والے گھوڑے کی ویڈیو وائرل

مصر (نیٹ نیوز)2تیز رفتار ٹرینوں کے درمیان انتہائی خطرناک انداز میں دوڑتے گھوڑے کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو نے لوگوں میں سنسنی پھیلا دی ۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ایک تیز رفتار ٹرین اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے اسی دوران دوسرے ٹریک پر مخالف سمت سے ٹرین آتی دکھائی دیتی ہے ۔دونوں ٹرینیں ایک دوسرے کی مخالف سمت میں بھاگتی ہوئی قریب آتی ہیں تو منظر میں ایک سفید گھوڑا نظر آتا ہے جو تیز رفتاری سے ٹرینوں کے درمیان دوڑ رہا ہے ۔گھوڑے کو اس طرح ٹرینوں کے درمیان دوڑ کر کئی مسافروں کی چیخیں نکل جاتی ہیں لیکن گھوڑا کسی حادثے سے محفوظ رہتا ہے ۔ویڈیو میں آگے چل کر یہ منظر سامنے آتا ہے کہ مخالف سمت سے آنے والی ٹرین کے گزر جانے کے بعد گھوڑا اسی ٹریک پر بغیر رکے دوڑنا شروع کردیتا ہے اور کچھ لمحوں میں ہی منظر سے غائب ہوجاتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں