پراسرار اور عظیم کائناتی بلبلے میں ہمارا نظامِ شمسی بند

پراسرار اور عظیم کائناتی بلبلے میں ہمارا نظامِ شمسی بند

میری لینڈ(نیٹ نیوز)ماہرینِ فلکیات کی ایک عالمی ٹیم کا کہنا ہے کہ ہمارے نظامِ شمسی کے گرد عظیم الشان اور پراسرار ‘کائناتی بلبلہ’ اُن واقعات کے تسلسل کا نتیجہ ہے جو آج سے ایک کروڑ 40 لاکھ سال پہلے شروع ہوئے تھے ۔

 فلکیاتی اصطلاح میں یہ علاقہ ‘لوکل ببل’ جبکہ عوامی زبان میں ‘کائناتی بلبلہ’ کہلاتا ہے ۔نئی تحقیق میں امریکا، جرمنی، آسٹریا اور کینیڈا کے ماہرین نے حالیہ برسوں میں کیے گئے تفصیلی اور حساس فلکیاتی مشاہدات اور پیچیدہ کمپیوٹر سمیولیشنز کی مدد سے دریافت کیا کہ یہ ‘کائناتی بلبلہ’ 14 ملین (ایک کروڑ 40 لاکھ) سال پہلے ایک سپرنووا دھماکے سے بننا شروع ہوا تھا۔

اس کائناتی بلبلے کے بیرونی کناروں پر نئے ستارے بھی بڑی تعداد میں بننے لگے اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے ۔البتہ یہ بلبلہ مسلسل پھیلتا چلا گیا اور آج تقریباً 1,000 نوری سال جتنا وسیع ہوچکا ہے ۔ تحقیق ریسرچ جرنل ‘‘نیچر’’ میں شائع ہوئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں