نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- وزیراعظم کی صدارت میں بڑےشہروں کی منصوبہ بندی سےمتعلق اجلاس
  • بریکنگ :- بڑےشہروں کی ترقی پرخصوصی توجہ دےرہےہیں،وزیراعظم
  • بریکنگ :- دیہات سےشہروں کی طرف آبادی کی منتقلی سےچیلنجزدرپیش ہیں،وزیراعظم
  • بریکنگ :- بڑے شہروں کیلئےخصوصی ترقیاتی پیکجزپرعملدرآمدتیزکیاجائے،وزیراعظم
  • بریکنگ :- ترقیاتی منصوبوں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کوفوری دورکیاجائے،وزیراعظم
Coronavirus Updates

فلپائنی مصورہ نے مردہ لال بیگوںپر پینٹنگز بنا ڈالیں

فلپائنی مصورہ نے مردہ لال بیگوںپر پینٹنگز بنا ڈالیں

منیلا(نیٹ نیوز)فلپائن میں رہنے والی ایک مصورہ نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کیلئے مردہ لال بیگوں کے جسم کو کینواس میں تبدیل کردیا ہے ۔

منیلا کی رہائشی، 30 سالہ برینڈا پی ڈلگاڈو کو تصویر یں بنانے کا بہت شوق ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ روشنی منعکس کرتے ہوئے لال بیگوں کے چمک دار پر انہیں بہت اچھے لگتے تھے ۔ لہذا جب انہوں نے منفرد انداز میں پینٹنگز بنانے کا سوچا تو مردہ لال بیگ ان کا پہلا انتخاب ٹھہرے ۔‘‘میں اپنی پینٹنگز کیلئے لال بیگوں کو مارتی نہیں بلکہ مرے ہوئے لال بیگ جمع کرتی ہوں،’’ برینڈا نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وضاحت کی۔لال بیگوں کے پروں پر پینٹنگ کیلئے وہ آئل پینٹ استعمال کرتی ہیں کیونکہ وہ سوکھنے کے بعد بھی اپنی چمک برقرار رکھتا ہے اور واٹر پروف بھی ہوتا ہے ۔اب تک وہ کئی مشہور پینٹنگز مردہ لال بیگوں پر مختصر انداز سے نقل کرچکی ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement