کمپیوٹرکی تخلیق سوشل میڈیا سٹار اب موسیقار بھی بنے گی

کمپیوٹرکی تخلیق سوشل میڈیا سٹار اب موسیقار بھی بنے گی

سیئول(نیٹ نیوز)جنوبی کوریا کی سوشل میڈیا انفلوئنسر ‘ریح کیم’ نے اعلان کیا ہے کہ اب وہ موسیقی بھی دیا کرے گی۔

انسٹاگرام پر اس خوبصورت سوشل میڈیا سٹار کے 15,000 ہزار سے زیادہ فالوورز ہیں لیکن حقیقت میں اس کا کوئی وجود نہیں بلکہ اسے کمپیوٹر پر تخلیق کیا گیا ہے ۔ اسی بناء پر یہ ‘ورچوئل سوشل میڈیا انفلوئنسرز’ میں شمار ہوتی ہے ۔ریح کیم کو مشہورِ زمانہ کمپنی ‘ایل جی الیکٹرونکس’ نے جنوبی کوریا کے ایک مقامی سافٹ ویئر ہاؤس سے تخلیق کروایا ہے اور یہ پچھلے ایک سال سے انسٹاگرام کے ذریعے اس کمپنی کی مختلف مصنوعات اور خدمات کی تشہیر کر رہی ہے۔

اب ریح کیم کو نئی دھنیں تخلیق کرنے کے قابل بھی بنایا جائے گا۔ اس مقصد کیلئے ریح کیم کے الگورتھم میں تبدیلیاں کی جائیں گی تاکہ وہ فنِ موسیقی کی باریکیوں کو سمجھنے کے علاوہ انسانی مداخلت کے بغیر، خودکار انداز سے نئی دھنیں بھی بنا سکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں