ہزاروں سال پہلے جنگوں کیلئے گدھے استعمال ہوتے تھے

ہزاروں سال پہلے جنگوں کیلئے گدھے استعمال ہوتے تھے

پنسلوانیا(نیٹ نیوز)ماہرینِ آثارِ قدیمہ کی ایک عالمی ٹیم نے دریافت کیا ہے کہ تقریباً 4,500 سال پہلے موجودہ جنوبی عراق اور شمالی شام میں جنگی مقاصد کیلئے پالتو گدھوں اور جنگلی خچروں کے ملاپ سے پیدا کئے گئے جانور استعمال ہوتے تھے جنہیں ‘جنگی گدھے ’ کہا جاسکتا ہے ۔

شاید یہ اوّلین مخلوط نسل کے جانور تھے جنہیں انسان نے تیار کیا تھا۔ ان کے بھی 500 سال بعد جنگوں میں گھوڑوں کا استعمال شروع ہوا تھا۔میسوپوٹیمیا سے ملنے والی قدیم تختیوں پر بنی علامتی تصاویر، جانوروں کے ڈھانچوں اور دوسری دستاویزات پر تحقیق سے معلوم ہوا کہ انہیں ‘کُنگا’ کہا جاتا تھا اور یہ جنگ میں رتھوں کو کھینچنے میں استعمال کئے جاتے تھے ۔آثارِ قدیمہ کے دوسرے شواہد سے یہ بھی پتا چلا کہ ‘کُنگا’ بہت طاقتور تھے اور تیزی سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتے تھے ۔ آن لائن ریسرچ جرنل ‘سائنس ایڈوانسز’ میں اس دریافت کی تفصیلات بھی شائع ہوچکی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں